قومی اسمبلی اجلاس، نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا ایوان سے واک آﺅٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری 2025)قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے ایوان سے احتجاجا واک آﺅٹ کر دیا،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو آغاز کے موقع پر ہی پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماﺅں نے احتجاج کرنا شروع کر دیااور ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی ۔
پی ٹی آئی کے رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کی گنتی کرائی۔اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا اور وقفہ سوالات کے دوران شدید نعرے بازی کی۔سپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔پی ٹی آئی ارکان نے وقفہ سوالات کے دوران شدید نعرے بازی کی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج غیر مناسب ہے۔ سپیکر کو ان کو روکے رکھنا چاہیے۔یہ لوگ فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جناب سپیکران کو روکیں۔ یہ غیر مناسب احتجاج ہے۔ فوٹو گرافی کا شعبہ انہوں نے سنبھال لیا ہے۔ کم از کم ان کو ویڈیو گرافی سے روکیں۔پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے مسائل پر اظہارِ خیال کا موقع نہیں دیا جا رہا۔بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج واک آﺅٹ کر دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا اور شدید نعرے بازی کی تھی۔قومی اسمبلی کے اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کیا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آوٹ کر دیاتھاجس کے بعد اپوزیشن رکن نثار جٹ نے کور م کی نشان دہی کردی کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا تھا۔ وقفے کے بعد دوبارہ اجلاس ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا تو ایوان میں موجود ارکان کی گنتی کی گئی تھی جس پر ایوان میں کورم پورا نکلا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی اجازت نہ ملنے پر نعرے بازی کی قومی اسمبلی ایوان میں پی ٹی آئی کر دیا
پڑھیں:
سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ
قیصر کھوکھر : لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں التوا کا شکار ہو گیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو پنجاب اسمبلی میں پہنچنے کے بعد بریک لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ممبران حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے شامل کئے جائیں گے۔ اسٹیڈنگ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ محکمہ بلدیات نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری بلدیات کو آئندہ اجلاس میں ان اعتراضات پر بریفنگ دینے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ سٹینڈنگ کمیٹی اپوزیشن کی مشاورت سے یہ بل پاس کرے گی۔
مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق
Ansa Awais Content Writer