اپریل میں پاکستان خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا: اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے فی یونٹ پہلے ہی کم کی جا چکی ہے۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آزادانہ مارکیٹ کے بعد حکومت بجلی کی خرید و فروخت نہیں کرے گی، این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو ہو چکی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو ای چارجنگ پر منتقل کیا جا رہا ہے، اگلے 3 سال میں پلانٹس کی فالتو بجلی صارفین کو دی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس سال ان 5 ماہ میں تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں 53 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کے لیے ٹیرف 45 فیصد کم کر دیا ہے، ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشن اویس لغاری رہے ہیں
پڑھیں:
بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جو مہنگائی کے موجودہ دور میں شہریوں کے لیے بڑی ریلیف ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔