ضلع کرم: بالش خیل اور خار کلی میں مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
امن معاہدے کے تحت ضلع کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کرم افراسیاب کا کہنا ہے کہ مزید بنکرز کو گرانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اب تک 6 بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کرم، مورچوں کی مسماری شروع، اسلحہ بھی جمع کیا جائیگا، ٹیمیں تشکیل لوئر کرم گاؤں خار کلی اور بالش خیل میں بنکرز ختم کرنے کا حکم جاری ، ڈی سیدوسری جانب ضلع کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت برقرار ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ 25 ٹرکوں میں لائے گئے سامان میں آٹا، چینی، گیس، دوائیں اور دیگر اشیاء نہیں ہیں جبکہ مختلف اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹماٹر 700، پیاز 500، ہری مرچ 800 اور چینی 200 روپے کلو ہو گئی ہے۔
ضلع ہنگو سے 100 سے زائد سامان سے بھری گاڑیاں اب بھی کرم جانے کی منتظر ہیں۔
مندوری میں مظاہرین کے ساتھ ٹل کینٹ یا کوہاٹ میں ضلعی انتظامیہ سے دوبارہ مذاکرات متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے مطابق یو اے ای نے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈیپازٹس، جو جنوری 2025 میں واجب الادا تھے، کو رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ کابینہ اجلاس میں قوم کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کی ملاقات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان میں ہونے والی ملاقات کے دوران النہیان نے نہ صرف قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرائی بلکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا۔
یہ فیصلہ معاشی استحکام کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے جو پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔