کے پی: 19 اجلاسوں میں 518 فیصلے، 486 پر عملدرآمد، 25 تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے شرکاء کو موجودہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے 19 اجلاسوں میں 518 فیصلے کیے گئے ہیں، 486 فیصلوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے، 7 فیصلوں پر عمل درآمد جاری جبکہ 25 فیصلوں پر عمل درآمد تاخیر کا شکار ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی کی جانب سے کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی مجموعی صورتِ حال پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔
اس دوران علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ جن فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوا، اگلے اجلاس تک ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں، جاری ترقیاتی فنڈز کے سو فیصد استعمال یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ کابینہ ارکان عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ریجنز میں باقاعدگی سے دورے کریں، دوروں میں متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں بھی مدعو کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصلوں پر عمل درآمد
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، عمران خان
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی ہی ٹی آئی سے ملاقات کرکہ آرہا ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس گفتگو میں خان صاحب نے صحافیوں کو بتایا کہ میری ملاقات ایک جگہ ہوئی ہے، میری جو بھی ملاقات کسی سے بھی ہوتی ہے میں تب بتاتا ہوں جب خان صاحب کی مجھے ہدایت ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں جو بھی کرتا ہوں وہ بانی ہی ٹی آئی کے لیے ہی کرتا ہوں اور ان کی ہدایات کے مطابق کرتا ہوں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے، ملکی استحکام کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمشیہ کھلے تھے، دوسرے دروازے بند تھے، لیکن اب اگر بات چیت کا آغاز ہوا ہی اور بات آگے بڑھتی ہے تو یہ ملک کے استحکام کے لیے بہت اچھا ہوگا، ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں کہ جوڈیشل بنے اور وہ دو واقعات کی انکوائری کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے، ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، تمام مطالبات پیش کر دیے گئے ہیں۔
بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام مزکراتی کمیٹی کو پہنچا دیا۔