ن لیگ کا آفس جلانے کے دوسرے مقدمے پر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دوسرے مقدمے پر کارروائی 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔
جج ارشد جاوید نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کی اور دورانِ سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید بھی حاضری کے لیے پیش ہوئیں۔
ن لیگ کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات: صنم جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کی کارروائی ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا آفس جلانے
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مقدمہ میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی اور ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ ملزموں کیخلاف تھانہ اسلام پورہ ،لاری اڈا اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔