بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے: کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سینیٹر کامران مرتضیٰ — فائل فوٹو
اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے، احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں۔
نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد کر دیا۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مچھ میں کئی روز حکومتی رٹ موجود نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچے درست نہ بھی ہوں تو آپ ان کو قتل نہیں کرتے۔
کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں، رات کو ژوب اور لورالائی کے راستے سے کوئی نہیں جا سکتا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کی اختر مینگل پر تنقید
مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے بی این پی کے رہنما اختر مینگل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے جائز مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے جو عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اختر مینگل کے حالیہ بیانات احسان فراموشی کے برابر ہیں۔
ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہورہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کی ضد نہیں مانے گی، ضد پر مطالبات منظور نہیں ہوتے۔