ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے اصل وجہ بتادی۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اسپیکٹرم پر دباؤ کی وجہ سے مسئلہ ہوا ہے، 500 میگا ہرٹز اسپیکٹرم لے رہے ہیں، جو اسپیکٹرم کیسز عدالت میں تھے وہ ہم نے ختم کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب میرین کی 8 کیبلز آتی ہیں، ان میں سے ایک ڈیڈ ہے، 2 نئی کیبلز آرہی ہیں جس سے انٹرنیٹ میں بہتری نظر آئے گی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو اور آڈٹ کرتا ہے، ڈیڑھ سال میں آڈٹ کو دگنا کیا ہے، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 33 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی واحد صنعت ہے جس نے ٹریڈ سرپلس دیکھا ہے، ملک میں 25 فیصد انٹرنیٹ صارف شامل ہوئے ہیں، ہم نے موبائل براڈ بینڈ پر انٹرنیٹ مسئلہ دیکھا، فکسڈ لائن پر مسائل نہیں دیکھے۔ شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ تنظیم نے ہمیں 3 کمپنیوں کا بتایا جن کو مسائل ہیں، چیک کیا تو معلوم ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کی تھائیہم منصب سے ملاقات
تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ سعودی ہم منصب سے مصافحہ کررہے ہیںبنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ جمعرات کے روز تھائی لینڈ کے سرکاری دورے کے لیے بنکاک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے تھائی ہم منصب ماریس سنگیامپونگسا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو کی۔