سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالےسے نئی حکومتی پالیسی کی بھرپور تشہیر کرنے اور آگہی مہم کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک وہیکلز کی پالیسی انتہائی خوش آئند ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی 44 فیصد کم رعائیتی ٹیرف ایک تاریخ ساز پیکج ہے ۔ شہباز شریف نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی  نئی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر پاور اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہو گی اور  ماحول دوست سفری سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ 

وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالےسے نئی حکومتی پالیسی کی بھرپور تشہیر کرنے اور آگہی مہم کی ہدایت کی۔

اجلاس کو الیکٹرک وہیکلز کے لئے نئی حکومتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو  موجودہ فی یونٹ 71روپے اب 39.

70روپے فی یونٹ ملے گا ۔ اس کمی کی وجہ سے اب پیٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے سفری اخراجات میں تین گُناتک بچت ممکن ہوسکے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا کہ  مُلک میں پیٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ مُضر صحت گیسز کے اخراجات کو روکنے میں بھی مدد ملے گی جس سے فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رعائتی بجلی نرخ اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق ریگولیشنز کے اجراء سے نئے منافع بخش کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے جس سے نہ صرف ملازمت کے نئے مواقع ملیں گے بلکہ پوری مُلکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی ؛ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق ضوابط کے نفاذ سے 15دنوں میں رجسٹریشن اور کاروبار کی اجازت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مُلک کی تاریخ کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق قوائد و ضوابط کا بھی بنا لئے گئے ہیں. مسابقتی مارکیٹ کو یقینی بنانے اور مُلکی و غیر مُلکی براہ راست سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کیلئے ریگولیشنز کو انتہائی آسان بنایا گیا ۔ان قوائد و ضوابط کے تحت نییکا کا ادارہ چارجنگ اسٹیشنز پر تحفظاتی اقدامات کو یقینی بنائے گا اور ہر چارجنگ اسٹیشن کی سالانہ انسپکشن ہو گی ۔

 پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی:محمد اورنگزیب

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد لغاری ، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اجلاس کو ملے گی

پڑھیں:

28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اویس لغاری

وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اضافی بجلی کی نیلامی کے  منصوبے بھی زیر غور ہیں، حکومتِ پاکستان توانائی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرے گی۔

 اویس لغاری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر توانائی نے الیکٹرک وہیکل ٹرانزیشن کیلئے فرانس کے گرین فنڈ کو معاونت کی دعوت دی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، پاکستان نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے، یہ پالیسی سالانہ اربوں ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد دے گی۔

فوٹو: پی آئی ڈی

اویس لغاری نے کہا کہ یہ پالیسی پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم کرکے عوام پر بوجھ بھی کم کرے گی، حکومت جلد ہی بجلی کی ترسیل اور تقسیم کیلئے وہیلنگ پالیسی متعارف کروانے والی ہے۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی توانائی اصلاحات کیلئے ہر ممکن تکنیکی اور مالی معاونت پر غور کریں گے، پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات حوصلہ افزا ہیں اور مثبت نتائج دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کے ملازمین کیلیے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی تیاری
  • 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اویس لغاری
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی 44 فیصد سستی، آلودگی کم ہو گی: شہباز شریف
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلیے بجلی 45 فیصد سستی کرنیکا اعلان
  • پاور ڈویژن آڈٹ پیراز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • وزیراعظم کی ہدایت :الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے
  • ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان