لاہور:مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران ریاض، پی ٹی آئی لیڈر شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے ای کے صدر کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران ریاض خان، شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرلیے۔
شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور میں درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 13/25 پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی تین ملزمان عامر عباس، اعجاز اور ندیم جاوید پر مقدمات درج کرتے ہوئے عامر عباس اور اعجاز کو گرفتار کرلیا ایک ملزم کی گرفتاری باقی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تصاویر شیئر کرنے پر مقدمات درج عمران ریاض ایف ا ئی اے شہباز گل

پڑھیں:

منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو 

اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کی جانب سے مختلف شہروں میں 10 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار جبکہ 174 کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔

اےاین ایف کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں سروس روڈ کے قریب سے دو ملزمان سے 1 کلو چرس جبکہ کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔

 اسی طرح اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں جامشورو میں ایک شخص سے 2 کلو چرس اور 1.5 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ جہلم کے قریب کی گئی ایک اور کارروائی کے دوران ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش، ملزم ساتھی سمیت گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتار
  • منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتار
  • مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانےکر وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار
  • مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانے اور وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے
  • ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے
  • مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے