جلاؤ گھیراؤ اور ہماری تشدد سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے
سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ طلبا کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، کسی بھی محکمے میں ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ کوشش ہے صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی، ہونہار طلبا نے سکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں، یہ طلبا ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، سیاست خدمت کا نام ہے، ہم نے لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خدمت سیاست مریم نواز مسلم لیگ ن وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاست مریم نواز مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل افسر نکہل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی، پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکا تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک امریکا پارٹنر شپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سہولتیں ون ونڈو پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔