WE News:
2025-01-31@03:35:55 GMT

JACT9 Hunter کی بکنگ بند کردی گئی، وجہ کیا بنی؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

JACT9 Hunter کی بکنگ بند کردی گئی، وجہ کیا بنی؟

JAC موٹرز نے پاکستان میں اپنے ٹرک JACT9 Hunter کی نئی بکنگ بند کردی ہے۔

JAC موٹرز نے حال ہی میں گندھارا آٹوموبائلز کے تعاون سے مقامی آٹوموبائل انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے اس کے اسٹائلش ٹرک JACT9 Hunter کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے مجبوراً آج (15 جنوری) سے اپنے ٹرک JACT9 Hunter کی نئی بکنگ عارضی طور پر بند کردی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے JACT9 Hunter کو اس قدر پسند کیا ہے اور ایسا زبردست ردعمل دیا ہے کہ انہیں اس گاڑی کی بروقت فراہمی کے لیے عارضی طور پر اس کی نئی بکنگ کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی

کمپنی نے کہا ہے کہ پاکستانی صارفین کا JACT9 Hunter پر اعتماد اس کی توقعات سے بڑھ کر تھا۔ کمپنی نے پاکستانی صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے عہد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ JAC موٹرز  گندھارا آٹوموبائلز کے تعاون سے حال ہی میں اپنے ٹرک  JACT9 Hunter کو پاکستان میں لانچ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

15 جنوری JAC T9 Hunter wenews بکنگ بند پذیرائی جے اے سی ٹی 9 ہنٹر گندھارا آٹوموبائلز لانچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جے اے سی ٹی 9 ہنٹر گندھارا ا ٹوموبائلز لانچ

پڑھیں:

وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔

 وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔

 ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

 شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • دفترخارجہ نے کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی
  • سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج بند کر دی جائیگی
  • سرکاری اسکیم :محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج سے بند
  • پشاور ہائیکورٹ نے ادویات سپلائی ٹینڈر پراسس پر پابندی عائد کردی
  • وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا
  • حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر
  • وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج 2025کا اعلان کردیا
  • وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے حج پیکج کا حتمی اعلان کر دیا
  • وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا
  • وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کر دیا