پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ چاول کی برآمدات نے بھی دوڑ لگا دی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چاول کی برآمدات سے 902.02 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.68 فیصد زیادہ ہے۔

لگتا ہے پاکستانی چاول عالمی منڈی میں ایسا پسند آیا کہ غیرملکی اسے گودام میں بھر بھر کے لے جا رہے ہیں۔ اکتوبر 2024 میں ہی چاول نے 268.

81 ملین ڈالر کا “کارنامہ” سر انجام دے دیا۔

واہ رے چاول! نہ صرف سالن کا ساتھ دیتا ہے بلکہ معیشت کا سہارا بھی بن رہا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7.3کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4.2 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 4.72 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں7.8 فیصد اضافہ، فری لانسرز دنیا میں دوسرے نمبر پر
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گزشتہ پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • زرمبادلہ کے ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • گدون ٹیکسٹائل ملز نے کپاس کی کم پیداوار کے باوجود مضبوط کارکردگی دکھائی. ویلتھ پاک
  • پی این ایس سی چاول کے بر آمد کنندگان سے تعاون کر یگا،سلطان احمد چاولہ