ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے، موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ قرض پروگرام آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آو¿ٹ پیکیج کے بعد کریڈٹ ریٹنگ اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کیلئے تیار ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے سی پیک ایک اہم قدم ہے، پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے جبکہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لئے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ سٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا بھی متوقع ہے۔
ٹماٹر 700 اور ہری مرچیں 800 روپے کلو، کرم پہنچنے والی سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونیکا انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کہ پاکستان
پڑھیں:
ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے. ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں. لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم آج علامہ اقبال کے شہر میں کھڑے ہیں. طلباء نے بہت ہی اچھا کلام اقبال پڑھا. اقبال نے اپنے کلام میں نوجوانوں کا ذکر کیا ہے. 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپ دی جا رہی ہیں، آپ لوگوں کے پاس آکر جب میں نے یہ اسکالرشپز دی اور جو پیار آپ سے مجھے ملا میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک بھی اسکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا.بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی. میرے اوپر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے، یہ اسکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گی. مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو، وسائل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے والے والدین کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے. اسکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کرے. یہ آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے. پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو اسکالر شپ مل رہے ہیں. ہونہار اسکالر شپ کو 30 ہزار سے 50 ہزار تک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے. اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں کوئی اسکالر شپ سفارش پر نہیں دی گئی۔