غیر ملکی اخبار سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے بی کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا۔ غیرملکی اخبار نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے بی کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پاکستان کے لیے

پڑھیں:

حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

وہ بدھ کو پاک۔خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود، ڈی جی اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کے حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز اورباعث فخر ہے کہ میں آپ کو اس اہم کانفرنس میں خوش آمدیدکہہ رہا ہوں، یہ کانفرنس اینٹی نارکوٹکس فورس کی میزبانی میں منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ وژن کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف اپنی ریاستوں کے نمائندے نہیں بلکہ عالمی محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بن کرمنشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے، ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور موثر حکمت عملی وضع کریں تاکہ منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو روکا جا سکے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے کہا کہ ہم مل کر اس لعنت کے خلاف موثر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں، یقینا ًہم اپنی نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنا ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کےتمام معزز مندوبین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہے، پاکستان آپ کے قیمتی وقت اور شراکت داری کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں آپ کا قیام نتیجہ خیز اور یادگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور
  • پاک-افغان مشترکہ کمیٹی کا طویل عرصے بعد کابل میں اجلاس
  • حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
  • ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کا تقاضہ ہے: مریم اورنگزیب
  • فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی‘ معیشت پر عالمی اعتماد  کا مظہر:وزیر اعظم ‘ وزیر خزانہ
  • فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، محمد اورنگزیب
  • فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ
  • عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان پر 29فیصد ٹرمپ ٹیرف پر بات چیت کیلئے امریکہ جائیں گے
  • وزیر خزانہ کا فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم