Jasarat News:
2025-01-18@10:16:50 GMT

فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

یہ سنگ میل انہوں نے پریذیڈنٹ کپ کے میچ کے دوران عبور کیا۔ فواد عالم نے 323 اننگز میں 15000 رنز بنائے، جس میں 75 نصف سنچریاں اور 44 سنچریاں شامل ہیں۔

فواد عالم یہ کارنامہ انجام دینے والے 20 ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ فواد عالم پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے، اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا جو ڈارلنگ نے لگایا تھا

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا آسڑیلیا کے جو ڈارلنگ نے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں14 جنوری 1898 کو مارا تھا۔ اس زمانے میں بال کو میدان سے باہر پہنچانے پر ہی چھ رنز ملتے تھے۔ اگر بال بائونڈری لائن سے باہر جاتی تھی تو بلے باز کو 5 رنز ملتے تھے۔ میچ کے پہلے دن آسڑیلیا نے دو وکٹ پر309 رنز بنائے تھے جس میں جوڈارلنگ نے285 منٹ میں26 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے178 رنز بنائے تھے اور وہ ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ میچ کے دوسرے دن وہ اسی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی سنچری چھکے کے ساتھ مکمل کی تھی جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا تھا۔ اس اننگز میں انہوں نے بعد میں دو اور چھکے جڑے تھے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز جو ڈارلنگ نے اس سیریز میں دو سنچریاں اسکورکی تھی اور ایک سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے تھے۔ انہوں نے کل34 ٹیسٹ میچوں کی60 اننگز 1657رنز بنائے تھے جس میں نو چھکے شامل تھے۔ آسڑیلیا نے اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 214.2 اوور میں573 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی 126.5 اوور میں278 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑی144 اوور میں 282 رنز پر آئوٹ ہوگئے تھے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگز اور13 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کے پاس ہے جنہوں نے 2013 سے اب تک جو110 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں انکی197 اننگزمیں35.59 کی اوسط اور 59.70 کے اسٹرائیک کے ساتھ13 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 6692 رنزبنائے ہیں جس میں773 چوکے اور133 چھکے شامل ہیں۔ وہ15 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور258 رنز ہے جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹائون میں جنوری 2016 میں338 منٹ میں198 گیندوں پر 30 چوکوں اور11 چھکوں کے ساتھ بنایا تھا۔ اس اننگز میں 11 چھکے ایک ٹیسٹ اننگز میں انکے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2004 اور2016 کے درمیان جو101 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی176 اننگز میں 38.64 کی اوسط اور64.60 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ12 سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے6453 رنز بنائے تھے جس میں776 چوکے اور107 چھکے شامل تھے۔ وہ 14 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ابرار اور ساجد ٹیسٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے بےتاب
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار
  • ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے: شان مسعود
  • ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا جو ڈارلنگ نے لگایا تھا
  • انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
  • انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
  • سعودی عرب میں 10 ہزار سے زیادہ پاکستانی قید پائے گئے
  • سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں اور فروخت کی منظوری