Daily Mumtaz:
2025-01-18@11:02:09 GMT

اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر

بیجنگ :جمعرات کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے دوسرے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے میں متعدد اہم نظریاتی اور عملی مسائل”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ درست راستے اور جدت طرازی پر عمل پیرا ہونا ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا ایک اہم اصول ہے۔ اصلاحات ایک جامع پروجیکٹ ہے جس کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، قانون کی حکمرانی کے میدان میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ضروری ہے، اور اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے قانون کی حکمرانی کی سوچ اور طریقوں کا بہتر طور پر استعمال کرنا ہوگا.

دوسری بات یہ ہے کہ اداہ جاتی تعمیر پر زور دیتے ہوئے نیا پہلو قائم کرکے پھر پرانا پہلو ترک کرنا ہوگا تاکہ قیام اور ترک کے عمل میں اصلاحات کو استحکام کے ساتھ آگے بڑھایا جائے ۔ تیسری بات یہ ہے کہ ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینا ضروری ہے۔ اور چوتھی بات یہ ہے کہ منصوبہ بندی اور نفاذ کے درمیان تعلقات کو احسن طریقے سے سنبھالنا ہوگا. مضمون میں کہا گیا ہے کہ افسران،بلخصوص اعلی حکام کو مسائل سے بچنے کے بجائے ان کا سامنا کرنا چاہئے، خطرات اور چیلنجوں کے سامنے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیئے اور اصلاحات اور ترقی کا نیا میدان تخلیق کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اصلاحات کو

پڑھیں:

چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز

اویس کیانی: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات،اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانس کے گرین فنڈ کے تحت پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دےدی۔

 وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پروفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی،فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش اسلوبی سے نظر ثانی کی تعریف کی۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

 سرداراویس لغاری نے اس موقع پرکہاکہ حکومت پاکستان جلد بجلی کی وِیلنگ پالیسی متعارف کروا رہی ہے،اضافی بجلی کی نیلامی کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے،غیر جانبدار بورڈز ریکوری میں بہتری اور لائن لاسز کو کم کر رہے ہیں،حکومت شمسی توانائی کو فروغ دے رہی ہے اور پاکستان میں سولر انقلاب آ چکا ہے۔

  اویس لغاری نے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان تمام اصلاحات بہت شفاف طریقے سے کر رہی ہے،ان اصلاحات کی بدولت پاور سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں،پاکستان قابل تجدید توانائی اور سبز منصوبوں میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

 فرانسیسی سفیرنے اس موقع پر کہاکہ فرانس پاور سیکٹر کی تمام اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،فرانس ای وی اور دوسری اصلاحات کو مالی معاونت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ 

 ملاقات کے دوران پاور سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ‘ بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
  • برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
  • چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
  • آنکھوں کے گرد حلقوں سے نمٹنے کے لیے دو آسان طریقے
  • بھارت میں بجلی بل جمع کرانے کا انوکھا طریقہ، الیکٹرک کمپنی ملازمین کے پسینے نکل گئے
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات
  • بانی چیئرمین ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات
  • مہنگائی کم ہوکر 3 فیصد تک آگئی،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے،وزیر خزانہ