رجب بٹ نے نئی کار خرید لی، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر دولت کی نمود و نمائش کے بعد مہنگی ترین کار خریدنے کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
یوٹیوبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی کار کی خریداری کی ویڈیو شیئر کی ہے، لیکن اس کار کی خاص بات اس کی قیمت ہے جس نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
رجب بٹ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انھوں ایک گاڑی کے شورم میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں وہ کار کی خریداری کی دستاویزات پر دستخط کرکے اس کی رونمائی کرتے ہیں۔
رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیا ہے۔ اس کار کی قیمت کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کار پاکستان میں ابھی تک صرف رجب بٹ کو دی گئی ہے۔
وی لاگ میں کار کمپنی کا عملہ یہ باتیں کرتے سنا گیا کہ اس گاڑی کو پاکستان میں سب سے پہلے رجب بٹ کو ڈیلیور کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور یہ گاڑی سب سے پہلے انھیں ہی دی جارہی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس قیمتی اور مہنگی ترین گاڑی کی قیمت نے بھی سب کو حیران کردیا ہے۔
رجب بٹ کی اس نئی گاڑی کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کی قیمت 10.
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں نے رجب بٹ کو نئی کار خریدنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیئر کی کی قیمت کار کی
پڑھیں:
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی پہلی سالگرہ، نئی تصاویر شیئر کردیں
پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ خوشگوار لمحات کے ساتھ منائی۔
مشہور جوڑے نے اپنے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر سال بھر کی یادوں کا ایک البم شیئر کیا جس میں مسکراہٹوں اور خوشیوں بھرے لمحے قید کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ثنا جاوید نے بھی اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور ان کے ساتھ گزارے حسین لمحات پر شکریہ ادا کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
اس موقع پر دونوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک ساتھ ناشتہ کیا اور اپنے مداحوں کو اپنی محبت اور قربت کا پیغام دیا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کے مداح اس جوڑے کی مضبوط محبت اور ایک دوسرے کے لیے احترام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ شادی کے ایک سال بعد بھی، دونوں کی جوڑی ان کے مداحوں کے لیے مثال بنی ہوئی ہے۔