وزیراعظم کا عالمی بینک سے 20 ارب ڈالر کے وعدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک(سی پی ایف)کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، ان شعبوں میں بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیاتی استحکام، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آرمی چیف اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو دل سے سراہتا ہوں، سی پی ایف ورلڈ بینک کے پاکستان کی معاشی استحکام اور صلاحیت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شراکت مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اپنی چھت اپنا گھر پر وگرام : ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پر عزم ‘ ماضہ میں صرف وعدے ہوئے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام‘‘ کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ 12ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ 2000 مزید قرضوں کی اجراء کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کی تعمیرکے لئے قرضے مل رہے ہیں۔ دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ قرضے کے لئے acag.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔ ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔ مریم نواز شریف نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے شجاع آباد کے قریب کار اور ٹرالر کے تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔