City 42:
2025-01-18@10:53:53 GMT

سوات:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

سٹی42: خیبر پختونخوا  کے علاقے سوات میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شہری استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ، جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 96میٹر تھی،  

زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔

گلیڈی ایٹرز،سرفراز احمد کوبڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


 
 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا منافقت کی بدترین مثال ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا بیان منافقت کی کلاسیکل مثال ہے، ایک سینئر بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا گیا بھارتی جنرل نے اس بات کو مکمل نظر انداز کردیا۔

اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا بھارتی آرمی چیف کا بیان نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ بھارت کی روایتی پالیسی کے تحت پاکستان پر بلاجواز الزام تراشی کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، یہ منافقت کی ایک کلاسیکل مثال ہے، یہ بیان دنیا کی توجہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور بھارت کی سرحد پار جبر کی پالیسیوں سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل نے ماضی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعیناتی کے دوران کشمیریوں پر بدترین مظالم کی نگرانی کی تھی، یہ سیاسی مقاصد کے تحت دیے گئے گمراہ کن بیانات بھارتی فوج کی سیاست زدہ ہونے کی عکاسی کرتے ہیں، دنیا بھارتی نفرت انگیز تقاریراور مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کو بھڑکانے والے بیانات سے بخوبی آگاہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی سرحد پار قتل و غارت گری اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتی یہ مظالم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں  جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے کسی غیر موجودہ ڈھانچے کا پروپیگنڈا کرنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کرنا بھارتی قیادت کے لیے بہتر ہوگا، یہ حقیقت کہ ایک سینئر بھارتی فوجی افسر پاکستان کی تحویل میں ہے،  پاکستان میں معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بھارتی جنرل نے اس بات کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اس قسم کے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے،  بھارتی فوج کی قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی ضرورتوں کے بجائے شائستگی، پیشہ ورانہ طرز عمل اور ریاستی تعلقات کے اصولوں کو مدنظر رکھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملالہ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے
  • ایف ایم ایف میں پاکستان کان کنی کے اہم مرکز کے طور پر سامنے آیا، پٹرولیم ڈویژن
  • مرکز کے منتظر ہیں، احتجاج کی کال پر ضرور نکلیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان
  • جاپانی ماہرین نے ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی
  • روبینہ خالد کا چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ
  • بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، آئی ایس پی آر
  • مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا منافقت کی بدترین مثال ہے، آئی ایس پی آر
  • نیند کے دوران مفلوج ہوجانے کا احساس، اسباب و علاج
  • بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے: پاک فوج کا ردعمل