Express News:
2025-01-18@11:07:23 GMT

لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

لاہور:

لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔

سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم کردی ہے، 270 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کی جارہی ہے۔

 لاہور،  قصور، ناننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا، شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ 

ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں، فری وائی فائی ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائی فائی سروس

پڑھیں:

پاراچنار: ادویات و مریضوں کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند

کے پی گورنمنٹ کا ہیلی کاپٹر--- فائل فوٹو

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر میر حسین جان نے کہا ہے کہ دوائیں لانے اور مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند ہے۔

پارا چنار میں ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سڑک سے مریضوں کو منتقل کرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

پارا چنار سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 تشویشناک مریض باچا خان ایئرپورٹ پشاور منتقل

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ادویات اور علاج معالجے کا دیگر ضروری سامان لے کر ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا، جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھی کہا کہ ضلعی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 74 مریضوں کو منتقل کرنا ضروری ہے، ہیلی کاپٹر سروس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو لیٹر بھیجا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ مذہبی امور کے پی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ضلع کُرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا کی کراچی میں نئی سروس متعارف؛ شہریوں کی سہولت کا بڑا اقدام
  • لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • فیکٹ چیک: کیا عمران خان کو پہلے بری کیا گیا اور پھر سزا سنائی گئی؟
  • پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
  • پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • پاراچنار: ادویات و مریضوں کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • لاہور کا 100 سال سے زائد قدیم تاریخی ریلوے اسٹیشن کھنڈر میں تبدیل