Jasarat News:
2025-04-15@09:33:42 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک سے واجب الادا رقم وصول کرنے کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس نئی ایجنسی کا نام “ایکسٹرنل ریونیو سروس” رکھا گیا ہے، جو غیر ملکی ممالک سے امریکا کو واجب الادا محصولات جمع کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک ہم نے اپنے ملک میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے ذریعے اپنے عوام پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی معیشت نے کمزور تجارتی معاہدوں کی بنا پر خود پر ٹیکس لگا کر دنیا کو ترقی اور خوشحالی دی ہے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ اس طریقہ کار میں تبدیلی لائی جائے، اور اسی لیے وہ ایکسٹرنل ریونیو سروس قائم کرنے جا رہے ہیں تاکہ ٹیرف، ڈیوٹیز اور غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والی تمام محصولات کو جمع کیا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ ایجنسی 20 جنوری 2025 کو فعال ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس نئے نظام کے تحت ہم ان ممالک سے پیسے وصول کرنا شروع کر دیں گے جو تجارت کے ذریعے امریکا سے منافع حاصل کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہوگی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہوگی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور
  • نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا
  • نادرا کا پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • دنیا پر ٹرمپ کا قہر