چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔نجی اخبار کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔
اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیموں کےکپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں شیڈول رکھنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کے اسٹار بیٹر انجرڈ
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کو اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی صورت میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی کا 23 جنوری سے ہوگا جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے، ایسے میں بھارت بڑا دھچکا اسوقت لگا ہے جب ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس نے انکے ٹورنامنٹ کھیلنے پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ویرات کوہلی کی گردن میں موچ آئی تھی جس کے بعد انہیں انجکشن لگایا تاکہ آرام آسکے۔
مزید پڑھیں: شکست ہضم نہ ہوسکی؟ بھارتی بورڈ نے ٹیم کو ''گروکل اسکول'' بنادیا
دوسری جانب ویرات کوہلی انجری کے حوالے سے پُرامید ہیں کہ گردن کی موچ زیادہ سنگین مسئلہ نہیں ہوگی، ورنہ انکی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔