یوم ولادت علیؓ پر گورنر سندھ نے اپنے ہاتھوں سے حلیم بناکر راشد محمود سومرو کو کھلادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر حلیم تیار کرکے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو پیش کیا۔
یوم ولادت حضرت علیؓ پر گورنر سندھ نے محبت بھرے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے گھوٹا لگاکر حلیم تیار کی۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی گورنر سندھ کی جانب سے تیار کردہ حلیم کھایا اور اسکی تعریف کی۔
راشد سومرو نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ چیک کرکے آؤ کامران ٹیسوری حلیم کیسی بناتے ہیں میں نے انہیں 100 میں سے 100 نمبر دے دیے ہیں، جلد مولانا فضل الرحمٰن بھی گورنر صاحب کے ہاں حلیم کھائیں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانا راشد سومرو نے میرا حلیم پاس کردیا ہے اب میں مولانا فضل الرحمان کا حلیم کی دعوت پر انتظار کروں گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان ساتھ چلنے کو تیار ہیں، محمود اچکزئی
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد میں شاہد خاقان، اسد قیصر، عمر ایوب و دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ آج ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی۔
اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، شاہد خاقان عباسیعوام پاکستان پارٹی کےسربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کردی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے آج ہم نے ایک انڈراسٹینڈنگ بنا لی ہے اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیےساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔