رانا ثناء نے پی ٹی آئی سے سیاسی قیدیوں کی فہرست مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لے کر جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔انہوں نے کہا کہ اس جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کیا ہوں گے، وہ رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرے گا، اہمیت تو ان چیزوں کی ہے جس پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں کیا ان لوگوں کا اسٹیٹس سیاسی قیدی کا ہے یا انہوں نے کوئی اور جرم کیا ہے، یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کے لیے وقت لگ سکتا ہی.انہوں نے کہا کہ ہمارا یہی مشورہ ہے کہ ان سب چیزوں پر تسلی اور تحمل کے ساتھ بات کریں اور کوشش کریں اتفاق رائے پر پہنچیں۔
(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کیا چاہتے ہیں، پھر کیا جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے بھی آپ کی کیا کوئی شرط ہے یا نہیں، جن لوگوں کو پی ٹی ا?ئی سیاسی قیدی سمجھتی ہے ان کی فہرست دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیدیوں کی فہرست دے ہم پھر جواب دے سکیں گے کہ وہ سیاسی قیدی ہیں یا نہیں، امید ہے کل جو میٹنگ ہونے جا رہی ہے اس میں پی ٹی آئی اپنی فہرست دے گی، امید ہے پی ٹی آئی آج جمعرات کو جوڈیشل کمیشن سے متعلق اپنی شرائط بتائے گی۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رانا ثناء اللہ نے کہا انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سیاسی قیدی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Post Views: 1