ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز


لاہور: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر یاسمین راشد کا دفتر جلانے

پڑھیں:

سموگ تدارک کیس: سکولز بسوں کے لیے نئے قواعد عدالت میں پیش

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ قواعد عدالت میں پیش کیے۔ جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں شہری ہارون فاروق اور دیگر کی سموگ تدارک سے متعلق شکایات شامل تھیں۔

 

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جو سکول اس حوالے سے قواعد کی خلاف ورزی کریں گے، ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عدالت نے ان قواعد میں مزید اصلاحات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

ایل ڈی اے کے وکیل نے لاہور کے ملتان روڈ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پیش کیے، جن میں یوٹرنز کو بند کرنا شامل تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹریفک کے مسائل پر سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک جام ہونے کی صورت میں آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اور ڈی جی ایل ڈی اے کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

 

جسٹس شاہد کریم نے واسا سے متعلق بھی سوالات کیے اور کہا کہ سروس سٹیشنز اور ہوٹلوں میں واٹر میٹرز فوری طور پر نصب کیے جائیں۔ اس موقع پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 16 سروس سٹیشنز کا معائنہ کیا گیا، لیکن ان میں سے کوئی بھی ری سائیکلنگ سسٹم فعال نہیں تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جب ان سروس سٹیشنز کو پانی کا بل آنا شروع ہوگا تو وہ ری سائیکلنگ سسٹم استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

 

بعد ازاں، لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود تاحال پی اے آر سی کو نہ چھوڑا
  • سموگ تدارک کیس: سکولز بسوں کے لیے نئے قواعد عدالت میں پیش
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آگیا،بانی پی ٹی آئی کو 10سال اور بشری بی بی کو 7سال قید کی سزا ،جرمانہ بھی عائد
  • امیربالاج ٹیپو قتل کیس؛ 2 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • امیر بالاج قتل کیس: 2 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • 9 مئی(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،یاسمین راشد ،محمود الرشید اور دیگر پر فرد جرم عاید
  • الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
  • لاہور ہائیکورٹ کا باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم
  • راشد
  • ن لیگ کا آفس جلانے کے دوسرے مقدمے پر کارروائی ملتوی