کوئٹہ:

بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق  محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان میں 2مالی سال21-2023کے دوران خطیر رقم کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے اور محکمے کی آڈٹ رپورٹ میں 2 برس میں 13ارب 34کروڑ روپے کے غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم سے 12ارب11کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔  حکومتی ٹیکسوں کی مدمیں 52کروڑ روپے کی کم وصولی کی گئی اور مختلف مدات میں سرکاری خزانے سے 61کروڑ 92لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق محکمے نے مجموعی طور پر9کروڑ 50لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی جب کہ   آڈٹ آبزرویشنز کا محکمے کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں ذمے دار افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف کی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے کی

پڑھیں:

10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف

اسلام آباد: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں بتایا کہ 10 ہزار 279 پاکستانی مختلف جرائم میں سعودی عرب میں قید ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 279 ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سزا مکمل اور پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو تو ایمرجنسی ٹریول دستاویزات فراہم کیے جاتے ہیں جب کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم پاکستانی برادری ادا کرتی ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں قیدیوں کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، سعودی عرب نے معاہدے کے تحت 570 قیدیوں کی پاکستان منتقلی کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

قبل از وقت ریٹائرمنٹ؟؟؟ سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آ گئی

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ٹیکسٹ بورڈ بلوچستان ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی
  • کوئٹہ: محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف
  • اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس کی مد میں 998 ارب روپے اضافی وصولی
  • تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ تشویشناک ہے،جاوید قصوری
  • 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف
  • سرکاری محکمے میں اربوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • بلوچستان، سرکاری اداروں میں 13 ارب سے زائد کی مالی بے قاعدگی کا انکشاف
  • گزشتہ سال 12 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف