بانی پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور کی انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
لاہور کی انسداد دہشتِ گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں حاجرہ نیازی کی گرفتاری مطلوب نہیں۔
یاد رہے کہ حاجرہ نیازی کے وکیل نے ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حاجرہ نیازی کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا
سیشن مجسٹریٹ گجرات نے پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کے خلاف قتل و معاونت کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
گجرات کے سیشن مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الہٰی کے خلاف قتل و معاونت کے کیس میں انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا
عدالت نے مدعی اور گواہان کے بیانات حلفی کے بعد مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا، مقدمہ کے مدعی محمد اکرم اور گواہان محمد اسجد اور سجاد اشرف نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیے، مونس الٰہی کی والدہ بیگم قیصرہ الٰہی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
گجرات کے سیشن مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے درخواست پر سماعت کی،مدعی محمد اکرم نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا کہ مونس الٰہی پر ہم نے کبھی کوئی الزام نہیں لگایا، مونس الٰہی کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔
مدعی محمد اکرم نے بیان دیا کہ ہم اس معاملے میں مونس الٰہی کے خلاف کارروائی کا کوئی عندیہ نہیں رکھتے، پولیس نے مذکورہ وارنٹ غیر قانونی طور پر حاصل کیا، مونس الٰہی کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت لاہور: مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری
درخواست گزار بیگم قیصرہ الٰہی نے نظرثانی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مذکورہ مقدمے کا اندراج 29 جون 2023 کو ہوا جبکہ مونس الٰہی 28 دسمبر 2022 سے بیرون ملک مقیم ہیں، بدنیتی کی وجہ سے مونس الٰہی کو اس کیس میں شامل اور بعد ازاں اشتہاری قرار دیا گیا۔
مدعی اور گواہان کے بیانات کے بعد عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں بھی مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، نومبر 2023 میں احتساب عدالت لاہور نے کرپشن کیشن میں مونس الٰہی کی جائیداد ضبط کرنے اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ٹی آئی قتل کرپشن مونس الہی