اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے سپیکر کوخط ارسال
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط ارسال کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے ۔
یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں چند دن ہی باقی ہیں .
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
ڈاکٹر شاہنواز کیس میں نامزد ایس ایس پی کو اہم تعیناتی مل گئی
میر پور خاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی عمر کوٹ کو اہم تعیناتی مل گئی۔
آصف رضا کو بطور ایس ایس پی، اینٹی وائلنس کرائم سیل کراچی تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایس ایس پی آصف رضا، ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں نامزد اور ضمانت پر ہیں، ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا واقعہ گزشتہ سال 19 ستمبر کو پیش آیا۔
اس سے ایک روز قبل ان کے خلاف عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔