شیخ حسینہ اور اہل خانہ کیلئے نئی مشکل، گھیرا تنگ ہوگیا،بھانجی بھی پھنس گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے شیخ حسینہ، ان کے اہل خانہ، برطانوی حکومت کے ایک وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے خلاف کرپشن پر مقدمات درج کیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات بنگلادیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔
انسداد بدعنوانی کمیشن(اے سی سی)کے سربراہ نے مزید بتایا کہ یہ مقدمات ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں منافع بخش پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضے سے متعلق ہیں۔مقدمے میں نامزد افراد میں برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق بھی شامل ہیں جو شیخ حسینہ کی بھانجی بھی ہیں۔دیگر نامزد ملزمان میں شیخ حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ ان کے بیٹے سجیب واجد بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے بتایا کہ ان کی تفتیشی ٹیم کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے دسمبر میں بھی شیخ حسینہ کے خاندان کے خلاف روسی فنڈ سے چلنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں 5 بلین ڈالر کے مبینہ غبن کی تحقیقات شروع کی تھیں۔شیخ حسینہ واجد جو طلبا تحریک کے نتیجے میں اپنا 15 سالہ اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں اور اب تک وہیں مقیم ہیں۔ ان مقدمات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسداد بدعنوانی کمیشن
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔