مستقبل محفوظ بنانے کیلئے شاداب کیرئیر کے دوران کوچنگ میں کود پڑے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کیرئیر کے دوران ہی کوچنگ سیکھنے لگے۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیول 2 کوچنگ کورس کا لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں آغاز کیا، جس میں سابق مینز و ویمنز کرکٹرز سمیت 30 سے افراد حصہ لے رہے ہیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، بلاول بھٹی، نوید لطیف، وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے نمایاں سابق اسٹارز اس کوس کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی
انٹرنیشنل کرکٹر اسد علی اور سابق ویمن کپتان بسمہ معروف بھی اس کورس میں شریک ہیں۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اتوار 19 جنوری تک جاری رہنے والے اس کورس میں ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی، جس میں پاور ہٹنگ، جدید تکنیک اور کھیل کے ٹیکٹیکل پہلو شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ دنیائے کرکٹ کے وہ بڑے نام جو جگہ بنانے سے محروم؟
اس کورس میں کمیونیکیشن اسکلز پر بھی کام ہوگا اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی طاقت سے متعلق کام کے ساتھ جدید دور کی گیم پلاننگ اور اس پر عمل کرنے کا طریقہ بھی شامل ہوگا۔ یہ کورس سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ڈاکٹر عمران عباس کے ساتھ این سی اے کے کوچز عبدالمجید، افتخار احمد، محتشم رشید، راحت عباس اسدی اور صبور احمد کرائیں گے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کے قریبی دوست کون سی ٹیم سے کھیلنے لگے؟
کورس کے اختتام پر شرکاء کو اپنی اسائنمنٹس مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا، کامیاب شرکاء کو لیول 2 کوچنگ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح میںمسلسل تیسرے ہفتے کمی کے باوجود 21 اشیا مزید مہنگی
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زاید مہنگا ہوا، جلانے والی لکڑی 13 روپے من مہنگی، پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو27 روپے، آلو فی کلو 9 روپے، زندہ مرغی فی کلو 9 روپے، پیاز فی کلو 13 روپے سستی ہوگئی۔ ایل پی جی، دال ماش، لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ چاول، ڈبل روٹی، تازہ دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔