ٹرانسپورٹرز کی 72 گھنٹوں میں تحفظات دور نہ ہونے پر ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:
آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن الائنس نے حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے تحفظات 72 گھنٹے میں دور نہ ہوئے تو ہائی ویز کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔
ٹرانسپورٹرز کہنا تھا کہ آئل کمپنی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹروے پولیس اور ایکسائز پولیس سندھ کی جانب سے انکے ناجائز چالان کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر آل پاکستان ایڈبیل آئل اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک/ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین عبدالوحید لیڑی، مرکزی صدر ثناءاللہ بنگلزئی بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس میں آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد پناہ، آل واٹر ٹینکرز اونر ایسوسی کے صدر چوھدری صغیر، آل پاکستان اعوان گڈز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد اعوان، آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر امداد نقوی، کراچی گڈز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہباز اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن کے صدر آل پاکستان کے چیئرمین
پڑھیں:
بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے 2 روز قبل پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نےکہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔ بیرسٹرگوہر نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلےگا۔
مزید :