مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتی ہے ان کی فہرست دے،کیا ان لوگوں کا اسٹیٹس سیاسی قیدی کا ہے یا انہوں نے کوئی اور جرم کیا ہے، یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کیلئے وقت لگ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لے کر جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف قیدیوں کی فہرست دے ہم پھر جواب دے سکیں گے کہ وہ سیاسی قیدی ہیں یا نہیں۔ پی ٹی آئی والے کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں؟ ۔ امید ہے کہ کل جو میٹنگ ہونے جا رہی ہے اس میں پی ٹی آئی اپنی فہرست دے گی  ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق اپنی شرائط بتائے گی۔ میٹنگ میں ہم نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کیا چاہتے ہیں۔پھر کیا جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کیلئے بھی آپ کی کیا کوئی شرط ہے یا نہیں۔اس جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کیا ہوں گے، وہ رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرے گا۔ اہمیت تو ان چیزوں کی ہے جن پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کو پی ٹی آئی سیاسی قیدی سمجھتی ہے ان کی فہرست ہم دی جائے۔ ہمارا یہی مشورہ ہے کہ ان سب چیزوں پر تسلی اور تحمل کے ساتھ بات کریں اور کوشش کریں کہ اتفاق رائے پر پہنچیں۔ مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے اگر دو نمبری ہو رہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں۔مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں۔ ایک بھی نکتہ ایسا نہیں کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں۔ پی ٹی آئی والوں کی نیتوں پر 100 فیصد شک تھا۔ وزیر دفاع نے کہا تھاکہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناوں۔ تحریک انصاف کا مقصد کامیابی نہیں بلکہ وہ بندہ ڈھونڈ رہے تھے جس پر ناکامی کا ملبہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف سمیت پارٹی لیڈرشپ مذاکرات کے حق میں تھا۔سینئر لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ اور دیگر ساتھی مذاکرات کے حق میں تھے جبکہ میں بھی مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن یہ لوگ مذاکرات کے حق میں نہیں تھے ۔ یہ وقت ضائع کر رہے ہیں لیکن مقاصد کچھ اورتھے۔ یہ مذاق رات ہیں، مذاکرات نہیں تھے۔ پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اورتھے۔ وہ عمران خان کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں مجھے ان کی نیتوں پر شک تھا۔ بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آ گئی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مذاکرات کے حق میں جوڈیشل کمیشن تحریک انصاف سیاسی قیدی پی ٹی آئی فہرست دے کی فہرست لوگوں کو ہیں کہ تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کل متوقع ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے معروف وکیل سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "کل عمران خان صاحب سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے۔"

سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بہنیں علیمہ خانم، نورین خانم، عظمیٰ خانم اور قاسم زمان خان شامل ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات انشاءاللہ کل ہوگی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب عمران خان متعدد مقدمات میں زیر حراست ہیں اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا: رانا ثنا اللہ
  • ایک اور میثاق جمہوریت تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی. رانا ثنا اللہ
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • امریکی کانگریس کے وفد کی اہم ملاقاتیں
  • جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی: رانا ثنا اللہ
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن