Jasarat News:
2025-01-18@10:13:13 GMT

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔


انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔


انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 68 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے، سٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کے رول اوور کی تصدیق کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کو مزید ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے جو جنوری 2025 میں میچور ہورہے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں قرض رول اوور کئے جانے کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا تھا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے رحیم یار خان میں اپنی ملاقات کی تفصیلات کا اشتراک کیا۔

وزیراعظم کے مطابق ملاقات کے دوران النہیان نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، النہیان نے 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کردی ہے جو جنوری میں واجب الادا تھے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستااوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں بھائو بڑھ گیا
  • یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے، سٹیٹ بینک
  • انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا
  • شفاف اور سماجی انصاف پر مبنی اسلامی بینکاری کا بڑھتا رجحان
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
  • حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان