کراچی میں سردی کی شدت برقرار، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں؛ پنجاب میں دھند کا راج، کراچی میں سردی کی شدت برقرار
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10.
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے اور اس دوران پنجاب بھر میں بادلوں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں سردی کی شدت برقرار
پڑھیں:
کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
—فائل فوٹومحکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ محکمۂ موسمیات نے شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔