وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف سے سخت گفتگو کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 26 نومبر کا ذکر کیا اور کہا یہ بات چلائی جارہی ہے کہ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، اس پر میں نے ان سے بحث کی اور ہماری گفتگو سخت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کو ملنے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے فنڈ کے بارے میں غلط اعدادوشمار دیے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 500 ارب روپے دیے گئے جبکہ حقیقت میں ہمیں اس مد میں 240 ارب روپے نہیں ملے جو ہمیں ملنے تھے، گورنرکےاس دعوے پر میں نے انہیں کہا کہ اپنے اعدادوشمار درست کریں۔

یہ بھی پڑھیے:نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر نے میری بات کا برا منایا اور کہا کہ میری باری پر آپ نہیں بول سکتے، اس پر میں نے کہا کہ مجھے آپ کی بکواس گفتگو سننے کا کوئی شوق نہیں ہے اور اجلاس چھوڑ کر باہر چلا گیا۔

افغانستان سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گرد پاکستان آرہے ہیں مگر افغانستان انہیں آنے کیوں دیتا ہے؟ ظاہر ہے ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے خلاف ان کے اندر نفرت پیدا ہوگئی ہے، اس پر ہمیں سوچنا چاہیے، ہماری پالیسی آج بھی غلط ہے۔

’گولی کیوں چلائی؟‘

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا’ میں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے پوچھا ہے کہ 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی لیکن وہ نہیں مان رہے، کہہ رہے ہیں کہ لوگ ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے اور اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے کا حکم بھی تھا، ان سب کی خلاف ورزی ہوئی تو سختی کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ کیا ہمارے لوگ ریڈ زون میں داخل ہوئے تھے؟ گولیاں تو ڈی چوک میں چلائی گئیں، کمیشن بنائیں ہم سب کچھ ثابت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایپکس کمیٹی اجلاس خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعظم شہباز شریف علی امین گنڈاپور نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔

فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فچ درجہ بندی میں بہتری خوش آئند مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ رہا، نوجوان ہی ترقی کی کنجی ہیں شہباز شریف
  • چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کے تجربات سے استفادہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف کا لیبیا میں کشتی حادثے پر اہم موقف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
  • بجلی سستی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، شہباز شریف
  • آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم
  • بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام