پنجاب میں موسم خشک، صبح و رات میں دھند کی شدت بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی کی شدت بڑھنے لگی ہے دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ 18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اہم خبر ،کل عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری
حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔