خدیجہ شاہ مقدمات کی تفصیلات، درخواست کی سماعت کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان کی جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت کل ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت کل ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں
عدالت نے وزارت داخلہ ، پولیس ، ایف آئی اے سمیت دیگر سے کل تک جواب طلب کر رکھا ہے۔خدیجہ شاہ نے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ کے ذریعے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خدیجہ شاہ
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
— فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیرِاعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے، گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔