وفاق نے دو افسران کی خدمات پنجاب کے حوالے کردیں،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
قیصر کھوکھر : وفاق نے دو افسران کی خدمات پنجاب کے حوالے کردیں،وفاقی حکومت نےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
پی اے ایس افسر رانا محمد سلیم افضل کا گلگت سے پنجاب تبادلہ کردیا گیا ہے۔ رانا محمد سلیم افضل اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سمیت پنجاب میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ایس ایس پی محمد افضل کابھی وفاق سے پنجاب تبادلہ کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کو پنجاب حکومت نئی تعیناتی دے گی۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں صحت، تعلیم اور زرعی شعبے کی بہتری ترجیح ہے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹوگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحت، تعلیم اور زرعی شعبے میں بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی جس کے دوران گورنر پنجاب کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کا صحت، زراعت اور تعلیم کے شعبے میں امریکی تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل سے ملاقات میں صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی: سردار سلیم حیدر خانگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے امریکا کے تعاون سے پنجاب کے دور دراز پسماندہ اضلاع میں ماڈل اسکول بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت سمیت ترقی کے اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔