سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ہلاک دہشتگرد کارروائیوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے: آئی ایس پی آر۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کر دیےگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
سونے کی کان سے 36 لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے 82 کان کن گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
فوٹو: فائلجنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ سے 2 مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔
ڈی ایس پی تحصیل توئی خلہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل حمید شاہ اور اشرف دوتانی کے نام سے ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کو 2 روز قبل اسپین تنگی اور بیروکچ سے اغوا کیا گیا تھا۔