اسلام آباد میں کھیلوں کے سامان میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اے این ایف نے آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ کے لیے بھیجے جانے والے پارسل کو قبضے میں لے لیا۔

پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے کھیلوں کے سامان کا استعمال باعث تشویش ہے۔ منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ پرعزم انداز سے جاری رکھی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان ہاکی کی کھوئی ہوئی شان کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، صدرآئی سی سی آئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کھیلوں کی سفارتکاری اور ثقافتی رسائی کے اقدامات کے تحت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ ایک کھچا کھچ بھرے ہال میں منعقد ہوا جس میں ہاکی کے لیجنڈز، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے عہدیداران اور فاتح جونیئر ٹیم جس نے عمان کو 6۔

1 سے شکست دی نے شرکت کی۔ آئی سی سی آئی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق عشائیہ میں پاکستان میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے کھیلوں اور سفارتی تعلقات کو تقویت ملی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشائیہ میں کھیلوں کی ممتاز شخصیات کی ایک کہکشاں شامل ہے۔

سفیر الخروسی نے پاکستان اور عمان کے درمیان پائیدار بھائی چارے کی تعریف کرتے ہوئے عمان کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے انمول تعاون کو سراہا۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے بڑھتے ہوئے کردار کو اقتصادی ترقی کے محرک کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے کھیلوں کو سفارت کاری کے طور پر استعمال کرنے کے چیمبر کے اقدام کو خاص طور پر سراہا۔یہ ایونٹ ایک نمائشی میچ کے بعد منعقد ہوا جس میں پاکستان جونیئر ٹیم نے اپنے عمانی ہم منصبوں کے خلاف شاندار کارکردگی پیش کی اور سفیر الخروسی نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط، توانائی اور جذبے کو سراہا۔

اپنے کلیدی کلمات میں آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے پاکستان اور عمان کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی رشتوں پر زور دیتے ہوئے چیمبر کے کھیلوں کو اس کے وسیع تر ترقیاتی ایجنڈے کے وژن کی تصدیق کی۔ انہوں نے بین الاقوامی ہاکی میں پاکستان کی ماضی کی بالادستی کو بحال کرنے کے لیے نوجوان نسل کی صلاحیت پر مضبوط اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر قریشی نے نجی شعبے اور کاروباری برادری پر بھی زور دیا کہ وہ صرف سرکاری وسائل پر انحصار کرنے کی بجائے قومی ترقی بالخصوص کھیلوں کی بحالی میں زیادہ فعال کردار ادا کرے۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمٰن صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے صدر کے خیالات کی تائید کی۔آئی سی سی آئی کے سابق صدور میاں شوکت مسعود اور محمد اعجاز عباسی نے بھی پاکستان میں کھیلوں کی ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

عشائیہ میں پی ایچ ایف کے صدر میر طارق حسین بگٹی، سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان، ہاکی کے لیجنڈز شہباز احمد سینئر اور قمر ابراہیم، ایگزیکٹو ممبران روحیل انور بٹ، اسحاق سیال، نجیب الٰہی ملک، ذوالقرنین عباسی، ملک محسن خالد، کونسل ممبر چوہدری مسعود اور سابق ایس وی پی خالد چوہدری نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • پاکستان ہاکی کی کھوئی ہوئی شان کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، صدرآئی سی سی آئی
  • کینیڈا، ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو سے زائد افیون برآمد
  • گوادر: پسنی میں گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد
  • برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے بھنگ کا تیل، ویڈ برآمد
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں، منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
  • پولیس جرائم کے خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • امانت میں خیانت کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پرعدالت سے فرار کی کوشش
  • اسلام آباد پولیس نے منشیات کے خاتمے کے بجائے کہا وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہیں، عدالت