حکومت سندھ نے فلم، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹری کی صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

 اس حوالے سے صوبے کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے، عوامی آگاہی بڑھانے اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کے لیے آرٹسٹ اور ڈرامہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے نئے لکھاریوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں۔

 اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن، ڈی جی پی آر سلیم خان، اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت بورڈ ممبران قاضی اسد عابد، وردہ سلیم، اور اذان سمیع خان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی پی آر نے بورڈ کے مقاصد اور پالیسی گائیڈلائنز پر روشنی ڈالی۔ اراکین نے نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور پروڈکشن ہاؤسز کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ آئندہ اجلاس میں پروڈکشن ہاؤسز سے کام کے بنیادی خاکے طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی  ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی ، ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپے جبکہ گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

ای سی سی اجلاس میں نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ، اتھارٹی کےقیام کیلئے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ، اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 93 کروڑکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ۔یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل میڈیاکیلئے اشتہارات کی پالیسی منظورہوچکی ہے،پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے:عطا تارڑ
  • ترکش سیریز ”وینڈیٹا“ کے معروف اداکاروں کا پاکستانیوں کے لیے اردومیں اعلان
  • وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
  • حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
  • کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • سندھ: گراؤنڈ کی گئی گاڑیاں نیلام کرنے، سرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا بیکار گاڑیاں نیلام کرکے افسران کو الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا ناکارہ سرکاری گاڑیاں ایک ماہ میں نیلام کرنے کا فیصلہ
  • عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، وقار حمید