ڈی چوک احتجاج کیسز؛ شعیب شاہین، رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈی چوک احتجاج کیسز میں انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین اور رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگالہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔
روف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خدیجہ شاہ پر کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج جمعرات کو ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ ، پولیس ، ایف آئی اے سمیت دیگر سے آج جمعرات تک جواب طلب کر رکھا ہے۔ خدیجہ شاہ نے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ کے ذریعے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔