اسلام آباد:

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق فنانشل بڈ منظور ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ فنانشل بڈ سے متعلق غلط خبریں گمراہ کن ہیں، (ٹی ای آر جی) کنسورشیم کی مالی پیشکش/فنانشل بڈ منظور ہونے کا دعویٰ بےبنیاد اور غیر مستند ہے۔

پی اے اے نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کا معاملہ قانونی عمل سے گزر رہا ہے، میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتطار کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ قومی معاملات پر غیر مصدقہ رپورٹنگ نقصان دہ ہو سکتی ہے، آؤٹ سورسنگ فنانشل بڈ سے متعلق باضابطہ اعلان مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی، 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق

اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی، 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کے معاملہ پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے چار میں سے دو ناموں پر اتفاق کر لیا گیا۔ سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہو گی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی، 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق
  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پیر کو آپریشنل ہونے کا امکان روشن
  • چمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں پر جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی
  • ’کندھے پر کس کا ہاتھ ہے؟‘ رشبھ پنت نے 6 سال بعد معمہ حل کردیا
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کب سے آپریشنل ہوگا؟حکومت نے بتادیا
  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں پر جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار
  • بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی