WE News:
2025-01-18@10:51:29 GMT

دبئی میں انٹرسیک 2025 کا آغاز ، پاکستانی پویلین کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

دبئی میں انٹرسیک 2025 کا آغاز ، پاکستانی پویلین کا افتتاح

دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا ہے کہ انٹر سیک جیسی عالمی نمائشوں میں شرکت پاکستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ اور سیکیورٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے قونصلر علی زیب خان کے ہمراہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ انٹرسیک 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات اور عراق میں پاکستانیوں کو کیا مسائل درپیش ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی، تحفظ اور آگ سے محفوظ بنانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش انٹرسیک 2025 کا 26 واں ایڈیشن 14 سے 16 جنوری تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہو رہا ہے۔

 

اس سال ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 8 پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں نوکری کی تلاش اب آسان، آئندہ سال کی تنخواہ گائیڈ جاری

پاکستانی نمائش کنندگان نے ایونٹ کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور دیگر جی سی سی مارکیٹوں میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کےلیے ایسے پلیٹ فارمز کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستانی قونصل جنرل نے کہا کہ انٹر سیک جیسی عالمی نمائشوں میں شرکت پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور سیکیورٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی امارات کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری پر بھی اہم بات چیت

قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ انٹرسیک جیسی نمائشیں پاکستانی کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ تلاش کرنے اور کاروباری روابط بڑھانے کا ایک مثالی موقع فراہم کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرسیک پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جی سی سی حسین محمد دبئی عالمی مارکیٹ قونصل جنرل متحدہ عرب امارات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرسیک پاکستان عالمی مارکیٹ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے مطابق یو اے ای نے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈیپازٹس، جو جنوری 2025 میں واجب الادا تھے، کو رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ کابینہ اجلاس میں قوم کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کی ملاقات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان میں ہونے والی ملاقات کے دوران النہیان نے نہ صرف قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرائی بلکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا۔

یہ فیصلہ معاشی استحکام کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے جو پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی کاسکھر بئراج کا دورہ،
  • متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور
  • شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے
  • وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی پاکستانی کان کنی کے شعبے کی پذیرائی
  • سکھر ،متحدہ عرب امارت کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیط عتیق الرمیتھی،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدرشاہ ودیگر اجلاس میں شریک ہیں
  • سکھر: برج العرب کی تعمیر کےمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
  • ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل
  • ہیم ٹیکسٹائل نمائش 2025: پاکستانی پویلین غیرملکیوں کیلئے توجہ کامرکز