شمالی وزیرستان: 4 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاکخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔
ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز خوارج ہلاک
پڑھیں:
وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک، 18 زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے متعدد آپریشنز میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک اور 18 زِخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے تیراہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان گھناوٴنی کارروائیوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں، 14 دسمبر 2024ء سے کئے گئے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسزکی جانب سے اب تک بائیس خوارج کا خاتمہ کیا گیا جبکہ اٹھارہ خوارج زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔