کراچی: پنکھا چوری کرنے کے بعد فرار کی کوشش میں چور عمارت سے گر کر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، جو چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش میں چور کا پاؤں پھسل گیا اور وہ عمارت سے گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص اسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
کراچی:شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میوہ شاہ قبرستان میں واقعے گھر سے 13 سالہ لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت نویدہ کے نام سے کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی نے خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔