Jang News:
2025-01-18@11:04:10 GMT

کراچی: کم سے کم درجۂ حرارت 11 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی: کم سے کم درجۂ حرارت 11 ریکارڈ

---فائل فوٹو

 شہرِ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم  درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں شمال مشرق کی سمت سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

کراچی: ٹھنڈی ہواؤں کا راج، کم سے کم درجۂ حرارت 8.

9 ریکارڈ

ملک بھرمیں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور ژوب میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

قلات اور زیارت میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4 جبکہ کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کےدوران سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ کرشہرقائد میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوجائیاگ اور یہ سسٹم ایک دو روز ملک میں رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آج بروز جمعرات دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 40 فیصد رہے گا اور ہوا کی رفتار 5 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس وقت صبح اور رات کے اوقات میں
خشک موسم کے باعث دھند کا سلسلہ جاری ہے، شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
  • کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا سلسلہ برقرار
  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • ملک میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11ڈگری گرگیا
  • کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
  • ملک میں کم ترین درجۂ حرارت منفی 12 کہاں ریکارڈ ہوا؟
  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا