سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 915پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 915 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 719 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 574 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 269 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں 58 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 32 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115،044 جبکہ کم ترین سطح 113،836 پوائنٹس رہی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹاک ایکسچینج میں کے شیئرز
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے 29، ضلع کورنگی سے 16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے 2 کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے اپریل تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 6 ہزار 596 کیس رپورٹ ہوئے۔ سکھر ڈویژن سے ملیریا کے 1 ہزار 549 کیس رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 5 ہزار 136 کیس سامنے آئے۔ اس کے علاوہ میرپورخاص ڈویژن سے 1 ہزار 282 اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے 1 ہزار 984 کیس رپورٹ ہوئے۔