درجنوں اسرائیلی فوجیوں کاغزہ میں لڑنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
غزہ : غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں اموات اور تباہی نے اسرائیلی فوجیوں پر گہرے نفسیاتی اثرات ڈالے ہیں، جس کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں نے جنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 200 فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت جنگ بندی نہیں کرتی، تو وہ جنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔
فوجیوں نے غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ میں ہونے والی کارروائیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور تباہ شدہ گھروں کی گواہی دی ہے۔ دوسری طرف، اسرائیلی فوج نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنگ سے انکار کرنے والے فوجی جیل جا سکتے ہیں، تاہم ابھی تک ان فوجیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی فوج میں ذہنی دباؤ اور خودکشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں 21 فوجیوں نے خودکشی کی، جبکہ 2023 میں 17 فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد سے یہ خودکشیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے اور یہ اسرائیلی فوج میں موت کی دوسری بڑی وجہ بن گئی ہے۔
اسرائیل میں ہر شہری کو لازمی طور پر فوجی خدمات انجام دینی ہوتی ہیں اور جنگ کے دوران انہیں محاذ پر جانا پڑتا ہے۔ جنگ میں حصہ نہ لینے پر جیل کی سزا ہو سکتی ہے، لیکن اس وقت فوجی ذہنی دباؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے فوجی حکام کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: فوجیوں نے
پڑھیں:
آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سے انکار کیوں کیا تھا، بیرسٹر گوہر نے بتادیا
چیئرمین تحریک اںصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ضرور ہوئی تاہم اسے ڈسکلوز کرنے کے لیے عمران خان سے ہدایات لینی تھیں، اس لیے شروع میں انکار کیا کہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کی کوئی ملاقات نہیں، لیکن بعد میں عمران خان نے خود کہہ دیا کہ یہ ملاقات ہوئی تو اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مختلف خبریں چلائی، کسی نے کہا کہ گوہر خان ہیلی کاپٹر پر گیا، ڈس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ’ہماری آرمی چیف سے میٹنگ ضرور تھی، پشاور میں ہوئی، علی امین گنڈاپور نے میٹنگ کے لیے بلایا تھا، لیکن اس حوالے سے کیا ڈسکلوز کرنا ہے، اس کے لیے میں عمران خان سے ہدایات لیتا ہوں، عمران خان سے ملاقات کرتا ہوں اور ان سے ہدایات لیتا ہوں، عمران خان نے آرمی چیف سے میری ملاقات کو خود ڈسکلوز کیا ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آرمی چیف بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان ملاقات