Express News:
2025-01-18@13:03:51 GMT

عمران خان سیاسی قیدی ہیں، رہائی ملنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے، بنا دیے، اب سابق وزیراعظم سیاسی قیدی ہیں، ان کو رہائی ملنی چاہیے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  اج کی کمپلیٹ ایک پرائیویٹ کمپلیٹ ہے اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، ہم نے اپنے 12 شہداء  اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، زخمیوں میں سے دو مزید شہید ہو چکے ہیں ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ کی مزید  کارروائی ہوگی، کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے، جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی قیدیوں کو رہائی ملے اور ریلیف ملے، امید ہے کہ مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہوگا اور کوئی خوشخبری آئے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے بنا دیے اب وہ سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک :  آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور  کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور سے  پشاور  میں بات چیت سکیورٹی صورت حال  پر ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی، اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی انہیں جواباً بتا دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے۔

 واضح رہے 2 روز قبل بیرسٹر گوہر خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی تھی جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قراردیا ہے، عمران خان نے بھی بات چیت کو ملک کے استحکام کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف سے گوہر، گنڈا پور کی ملاقات خوش آئند، بانی پی ٹی آئی: سکیورٹی پر بات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک، سکیورٹی ذرائع
  • بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے، سیکیورٹی ذرائع
  • بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے ، سیکیورٹی ذرائع نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی
  • آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پشاور اجلاس میں بیرسٹر گوہر کو بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاستدانوں سے کریں، ذرائع
  • بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
  • کیا بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف کو تحریری مطالبات نہیں دیے ؟صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کیا جواب دیا؟
  • مذاکرات کا آج تیسرا دور، خوشخبری کی امید، پی ٹی آئی: اہم معلومات پر بات نہیں ہوئی، رانا ثنا
  • مذاکرات کاتیسرادورآج: پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی